پی ٹی آئی کے اقدامات پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا ؟ جاوید لطیف

مذاکرات کرنیوالے ان کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش نہیں کررہے وہ انجوائے کررہے تھے
پی ٹی آئی کوامید تھی   20 جنوری کو ایک شخص آئے گا اور اڈیالہ جیل کا دروازہ کھول کر لے جائیگا 
     اسلام آباد (آئی  این پی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے  پی ٹی آئی والے جو اقدام کرتے ہیں اس پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟کیا ریاستی ادارے اتنے کمزور ہیں؟۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں   گفتگو  کرتے ہوئے جاوید لطیف نے  کہا کہ خوف میں مبتلا ہو کر دونوں کمیٹیاں بنی تھیں، خوف ختم نہیں ہوا اسی طرح ہے اور مذاکرات کرنیوالے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش نہیں کررہے وہ انجوائے کررہے تھے۔جاوید لطیف نے کہا کہ اندر بیٹھے بندے کو پتہ ہے یہ چھوڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، اندر بیٹھے بندے کی کوشش ہے ان پر دبائو بڑھے، کیا 9،10 مئی، 26 نومبر اور 190 ملین پائونڈحقیقت نہیں ہے؟، ایک ادارے کے اندر بغاوت کی منصوبہ بندی اور اکسانہ کیا حقیقت نہیں ہے؟مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے امید لگائے بیٹھے تھے کہ 20 جنوری کو ایک شخص آئے گا اور اڈیالہ جیل کا دروازہ کھول کر لے جائیگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ مذاکرات اور جیل میں بیٹھے بندے کو چھڑوانے کیلئے عالمی قوتوں کا دبا ئوہے،