لاہور :30دن میں886موٹرسائیکل اورگاڑیاں چھن گئیں

کار چھیننے کی ایک‘  چوری کی 23   وارداتیں ، موٹرسائیکل چھیننے کی 62 ‘ چوری کی  3  وارداتیں
لاہور( کاشف بٹ سے )شہر میں موٹر سائیکل چوری و چھیننے کی نان سٹاپ وارداتیں جاری، موٹر سائیکل چوری و چھیننے،کار چور و چھیننے اور دیگر وہیکل چھیننے اور چوری  کی رواں سال کے 30روز میں 866 وارداتیں رپورٹ۔شہری کروڑوں مالیت کی قیمتی کاروں اور موٹرسائیکلوں  سے محروم ہوگئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران کار چھیننے کی ایک واردات  جبکہ کار چوری کی 23   وارداتیں ، موٹرسائیکل چھیننے کی 62 جبکہ موٹرسائیکل چوری کی دیگر وہیکل چھیننے کی 3 جبکہ دیگر وہیکل چوری کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئیںشہریوں کا شکوہ ہے کہ انکی چوری و چھینی گئی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں تاحال برآمد نہ ہوسکیں