نیا سال، پٹرول 10.60 روپے سستا

 ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے،مٹی کا تیل 9 روپے اورلائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لٹرتک کمی کا امکان ، ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یکم جنوری سے پٹرول 10 روپے60 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے،مٹی کا تیل 9 روپے اورلائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔اوگرا آج بدھ کو ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائیگی۔حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔