پٹرول 12 روپے لیٹر سستا،بجلی 9 روپے مہنگی ہونیکا امکان

 آئیسکو نے ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی ،جب کہ بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.95 ڈالر فی بیرل تھی ، 2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئی۔ جب کہ بجلی 9 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ آئیسکو نے ملٹی ائیر ٹیرف کے سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 روپے کا اضافہ مانگ لیا، فکس چارجز اور 3 فیز پیک  آور میں اضافے کی بھی سفارش کر ڈالی۔