واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ سے تعلق رکھنے والی امریکن ایئرلائنز کے پائلٹ کی تنخواہ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ۔نیویارک پوسٹ مطابق اس پے سلِپ میں تنخواہ کے اعداد و شمار اتنے زیادہ ہیں کہ کئی افراد نے اپنے کیریئر کے انتخاب پر دوبارہ سوچنا شروع کر دیا۔وائرل ہونے والے سکرین شاٹ کے مطابق یہ پے سلِپ میامی میں تعینات امریکن ایئرلائنز کے بوئنگ 737 کے ایک کیپٹن کی بتائی جا رہی ہے جس کی سالانہ آمدن تقریبا چار لاکھ 58 ہزار ڈالر ظاہر کی گئی ہے