ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور طلبہ کی ملاقات

 ایم ڈی سوئی سدرن کو کوئٹہ سمیت دیگر سرد علاقوں میں گیس سپلائی کو بہتر بنانے کا حکم
اسلام آباد (آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طلبہ کے وفود سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ اور جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ملاقات میں زراعت، مائنز، بجلی اور گیس کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سرد علاقوں میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی  ہدایت دی اور ایم ڈی سوئی سدرن کو کوئٹہ سمیت دیگر سرد علاقوں میں گیس سپلائی کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اور وہاں کی امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔