ممبئی ناگپور ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں پنکچر، ٹریفک جام کا سامنا

ممبئی ناگپور ہائی وے پر 50 سے زائد گاڑیاں پنکچر، ٹریفک جام کا سامنا

بھارت کے ممبئی ناگپور سمردھی ہائی وے پر 29 دسمبر کی رات ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جس میں 50 سے زائد گاڑیاں پنکچر ہو گئیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ حادثہ ہائی وے پر ایک لوہے کے بورڈ کے گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔رات کے وقت جب گاڑیاں اور بڑے ٹرک اس بورڈ کے اوپر سے گزرے، تو ان کی ٹائروں میں پنکچر ہوگئے۔ اس حادثے کی وجہ سے ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سیکڑوں مسافر رات بھر ہائی وے پر پھنسے رہے۔

اس واقعے کے بعد، ہائی وے پر موجود ٹریفک میں زبردست جمود پیدا ہو گیا، جس سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان اور مسافروں میں شدید پریشانی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ بورڈ کس وجہ سے گرا اور اس حادثے میں مزید حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔