اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا:بانی پی ٹی آئی

عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ‘  ہر کیس لڑوں گا‘ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو  ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے‘26نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتہ ہیں، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں،جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیس معاف ہوگئے
آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں‘   9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے‘ بنی گالہ میں ہائوس اریسٹ پر نہیں جائوں گا:اڈیالہ جیل میں بہن علیمہ خان سے ملاقات میں گفتگو

راولپنڈی(آئی این پی )   بانی پی ٹی آئی  کی بہن علیمہ خان کا کہنا  ہے  بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے  اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا ،ہر کیس لڑوں گا جبکہ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ لاپتا، لال مسجد آپریشن کی طرح لاشیں دفنائی گئیں۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے  عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردئیے گئے۔ 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔ لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔ دو مطالبات ہیں  9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔  بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے  وہ بنی گالہ میں ہائوس اریسٹ پر نہیں جائیں گے۔ توشہ خانہ 2 کیس بھی توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔ القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کوسزا سنانی ہے۔ القادر کیس اور توشہ خانہ 2 اعلی عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔