اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کمرشل بینکوں کی بدانتظامی اور مالیاتی دھوکہ دہی سے شہریوں کے بچائو میں بینکنگ محتسب کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کے لیے اہم ادارہ ہے، صدر مملکت نے چھ بینکوں کو بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو 24.136 ملین روپے ریلیف کی فراہمی کی ہدایت کردی ہے اور بینکنگ محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر 31 درخواستوں پر فیصلے کر دیئے۔