اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، سردار محمد یوسف نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جس میں خاص طورپر نظام زکوٰۃ اور نظام صلوٰۃشامل تھے۔ جناب وفاقی وزیر نے نظام زکوٰۃپر کونسل کی طرف سے معاونت مانگی اور چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے اس ضمن میں ہر طرح کے علمی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین نے گفتگو کے دوران کہا کہ اس پر مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کے محققین پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے۔