بلوچستان میں ٹرین سروس ایک بار پھر معطل

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کیلئے پھر معطل کر دی گئی۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات پر معطل کی گئی ہے، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اتوار کو روانہ نہیں ہوئی۔پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد میں روک دیا گیا۔