کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس جمعرات کو روانہ نہیں ہوئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا ۔حکام کا کہنا تھا کہ جناح پیپلز ٹرین بھی نہیں چلائی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن ضروری مرمتی کام کے باعث ایک روز کے لئے معطل کیا گیا ہے۔