بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس پھر معطل

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ایک بار پھر معطل کردی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن جانے والی چمن پیسنجر ٹرین منسوخ کردی گئی۔پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی۔