فیصل آباد : خاتون کے ہاں بچے کی ہلاکت، ورثاء کا نرسنگ عملے پر الزام

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد کھڑیانوالہ کے رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) میں مبینہ طور پر طبی غفلت کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں حاملہ محنت کش خاتون مبینہ طور پر غیر تربیت یافتہ نرسنگ عملے کی موجودگی میں علاج کے لیے پہنچی، تاہم دورانِ علاج اس کے پیٹ میں موجود بچہ جاں بحق ہوگیا۔متاثرہ خاندان کے مطابق حاملہ خاتون معمول کے چیک اپ اور زچگی کے لیے RHC کھڑیانوالہ گئی، جہاں مبینہ طور پر نرسنگ عملے نے اسے ڈرپ لگائی اور یقین دہانی کروائی کہ اس کی نارمل ڈلیوری ہو جائے گی۔ ورثاء کا الزام ہے کہ اس دوران عملہ مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ کھینچا تانی اور غیر مناسب طریقے سے معاملہ کرتا رہا۔متاثرہ خاندان کے مطابق کچھ دیر بعد انہیں بتایا گیا کہ بچے کی موت واقع ہوچکی ہے اور خاتون کو فوری طور پر کسی دوسرے ہسپتال منتقل کیا جائے