کراچی، اے وی ایل سی کی کارروائی میں ملک گینگ کا کارندہ ہلاک

کراچی(آئی این پی )کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) سی آئی اے گڈاپ ڈویژن کے مبینہ پولیس مقابلے میں ملک گینگ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم سلیم ولد غلام یاسین شدید زخمی ہوا جو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔اے وی ایل سی حکام کے مطابق ملزم سلیم کا تعلق ملک گینگ سے تھا جو گاڑی چھیننے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث تھا