سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت4.3ریکار

 سوات (آئی این پی )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 185 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں زیرِ زمین سرگرمی کے باعث زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے