سوات(آئی این پی )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.7جبکہ گہرائی 61کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ودر کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے