پارٹی قیادت کیلئے مشکل فیصلہ تھا ،چار امیدوار اس دوڑ میں شامل تھے لیکن کسی ایک کا انتخاب ہی ہونا تھا اور فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا، کسی سے زیادتی نہیں کی گئی ۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کیلئے مشکل فیصلہ تھا ۔چار امیدوار اس دوڑ میں شامل تھے لیکن کسی ایک کا انتخاب ہی ہونا تھا اور فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا، اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں، وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔