’اچھا کھلاڑی تھا بیچارہ‘ اعظم خان کا اپنی موت کی خبر پر طنزیہ ردعمل وائرل

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی موت سے متعلق جعلی خبر وائرل ہونے پر دلچسپ اور طنزیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ساتھ اس جھوٹی خبر پر ہنستے دکھائی دیتے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ، کل پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا، مر گیا‘۔28 سالہ اعظم خان نے آخری مرتبہ 6 جون 2024 کو امریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔