سی ٹی ڈ ی نے کارروائی کی ،عبدالرحیم سے کلو بارودی مواد، آئی ای ڈی بیٹریاں، فیوز سرکٹ برآمد
ساہیوال (آئی این پی) ساہیوال میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے مبینہ انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پاکپتن میں 16 ایس پی چوک کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحیم کے نام سے ہوئی، جو بڑی مقدار میں بارودی مواد کے ساتھ موجود تھا۔ ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام بارودی مواد، 3 آئی ای ڈی بیٹریاں، پرائما کارڈز اور فیوز سرکٹ برآمد کر لیے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر برآمد شدہ بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم شہر میں تخریبی کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔