ساہیوال،(آئی این پی )ساہیوا ل میں کائو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورس نے پاکپتن گارڈن ٹان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت آغا محمد کے نام سے ہوئی ہے جو جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے