بانی کی بہنوں کی جیل میں مبینہ بھوک ہڑتال

 علیمہ ، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین تک ضروری اشیاء نہیں پہنچائی گئیں:قاسم زمان 
لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی نے کوٹ لکھپت جیل میں مبینہ طور پر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں بہنوں نے جیل میں ضروری اشیاء￿  اور اہلخانہ تک رسائی کے مسائل کے خلاف بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے کزن قاسم زمان نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرا?مد کرتے ہوئے تینوں خواتین کو ضروری اشیاء  فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہلخانہ اور وکلا کو ان تک رسائی دی جائے۔قاسم زمان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیاء  نہیں پہنچائی گئیں، جس کے باعث انہوں نے احتجاجاً کھانا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انہیں اپنی بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان کی صحت و سلامتی سے متعلق صورتحال واضح کی جائے