لبنان جیل میں قید معمر قذافی کے بیٹے نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کر دی

    بیروت (یواین پی) لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے بیٹے ہنیبل قذافی نے لبنان میں اپنی گرفتاری کے خلاف ایک بار پھر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ العربیہ کے مطابق یہ اقدام لبنان کی وزارت انصاف کی جانب سے لیبیا کی حکومت کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز کئے جانے پر اٹھایا گیا جس میں ہنیبل کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔ہنیبل قذافی پر الزام ہے کہ انہوں نے شیعہ رہنما امام موسیٰ الصدر کے لاپتہ ہونے سے متعلق معلومات چھپائی تھیں