عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 14 سینٹ، یعنی 1.11 فیصد اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 34 سینٹ، یعنی 0.38 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے آمادگی کی تردید کو قرار دیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب بڑھ رہی ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں رواں ماہ تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔