وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورۂ امریکا و برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورۂ امریکا و برطانیہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 13 روزہ دورۂ امریکا اور برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کیا۔دورۂ امریکا کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم دوطرفہ اور کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔وزیراعظم نے مختلف عالمی رہنماؤں اور حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔