وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت اور مختلف ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ بھی کیا۔نور خان ایئربیس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم لندن سے براہِ راست پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے تین روز قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کرایا اور اوورسیز پاکستانی وفود سے ملاقاتیں بھی کیں۔