آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال ، مارکیٹ پر دباو
لندن(آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کی بنیادی وجہ مشرقِ وسطی میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور امریکا ایران تنازع کو قرار دیا جا رہا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.49 ڈالر یا 1.4 فیصد اضافے کے بعد 106.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.34 ڈالر یا 1.5 فیصد بڑھ کر 93.94 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق خطے سے خام تیل کی برآمدات میں بحالی کے کچھ اشارے سامنے آئے ہیں، تاہم امریکا ایران تنازع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے مارکیٹ پر دبا برقرار رکھا ہوا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے، اس لیے وہاں پیدا ہونے والی رکاوٹیں عالمی تیل کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں مشرقِ وسطی کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے خام تیل کی برآمدات بڑھ کر تقریبا 12.8 ملین بیرل یومیہ ہوگئی ہیں، جو فروری کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے زیادہ ترسیل نے اس اضافے میں کردار ادا کیا