قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہ

اجلاس اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طلب کیا جارہا ہے‘متعدد بل پیش کئے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس  کل یکم اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی  ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے طلب کیا جارہا ہے، جبکہ ایوان کی کارروائی کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے،اجلاس میں قانون سازی کے لئے  مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے