لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمِ سرما کی سیوریج ڈیسلٹنگ مہم شروع کرنیکا فیصلہ جویکم سے 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔سیکر ٹری محکمہ ہاؤسنگ نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع ہونیوالی سِلٹ کی صفائی سے نکاسی آب نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع سِلٹ موسمِ سرما کے اختتام تک جم جاتی ہے،واسا ایجنسیاں روٹین کے مطابق گرمیوں میں بھی ڈیسلٹنگ کریں گی، واسا پنجاب نے 2026 کی ڈیسلٹنگ مہم کے دوران 4,273 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنوں اور 806 کلومیٹر سے زائد ڈرینز کی صفائی کی،236,057 مین ہولز اور 759,748 ٹن سے زائد سِلٹ باہر نکالی گئی۔