فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو سراہا اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اس کے جامع نفاذ کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق محمود عباس نے 20 نکاتی پروگرام کو خوش آئند قرار دیا، جس میں فلسطینی علاقوں کے الحاق، بشمول غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم، کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔فلسطینی اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اس منصوبے سے قبضے کے خاتمے کے بعد امن قائم ہوگا، جس سے دو ریاستی حل کے تحت آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ کھلے گا۔