پارلیمنٹ ہاؤس میں کھانے سے کاکروچ نکلنے پر ارکان اسمبلی میں ہنگامہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں کھانے سے کاکروچ نکلنے پر ارکان اسمبلی میں ہنگامہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کی جنرل اسمبلی میٹنگ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا جس نے ارکان اسمبلی کی توجہ مبذول کرائی۔

 اجلاس کے دوران جب شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا تو کھانے میں سے کیڑا (کاكروچ) نکل آیا، جس پر ارکان اسمبلی نے شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی اور سیکرٹری ویمن کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے تصدیق کی کہ کھانے میں واقعی کیڑا نکلنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات نہ صرف ارکان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ پارلیمنٹ کی ساکھ کے لیے بھی باعث تشویش ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رکن نعیمہ کشور نے بھی اس بات پر شکایت کی کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کھانے میں کاکروچ نکلے، اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ایسی صورتحال پیش آ چکی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ارکان اسمبلی اور عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے کھانے کی معیاری اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ارکان اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے کھانے کی صفائی اور معیار کے حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اور ارکان کے لیے محفوظ اور معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔