قصور (خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح چونیاں میں برادرز شوگر ملز کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سنگین مقدمے کا نامزد ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں قربان نواز نفری پولیس کے ہمراہ آلہ آباد روڈ پر موجود تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ مقدمہ نمبر 1837/25 بجرم 376 تعزیرات پاکستان کا نامزد ملزم عامر برادرز شوگر ملز کے علاقے میں چھپا ہوا ہے۔ پولیس ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم عامر زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسے طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔