جنگ بندی کی تجویز موصول نہیں ہوئی : حماس

 معاہدے میں فلسطینیوں کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے:سینئر عہدیدار
غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کا کہنا ہے کہ اسے امریکی جنگ بندی کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے اس گروپ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کا کوئی اقدام موصول نہیں ہوا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کا خاتمہ کرنے والی کسی بھی تجویز کا مطالعہ کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی معاہدے میں فلسطینیوں کے مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے، غزہ سے اسرائیلی انخلا کو یقینی بنانا چاہیے اور جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔گروپ کے ہتھیاروں کے بارے میں پوچھے جانے پر عہدیدار نے کہا کہ ’جب تک قبضہ جاری رہے گا مزاحمت کے ہتھیار ایک سرخ لکیر ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہتھیاروں کے مسئلے پر صرف ایک ایسے سیاسی حل کے فریم ورک میں بات کی جا سکتی ہے جو 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دیتا ہے۔