فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی فیصل آباد آمد پر کارکن بریانی کیلئے گتھم گتھا ہوگئے۔بتایاگیاہے کہ وزیراعلیٰ کے دورہ فیصل آباد کے دوران لیگی رہنمائوں نے کارکنوں کیلئیبریانی کا اہتمام کیا اور جب ایک لیگی رہنما کی جانب سے رکشہ پر بریانی کی تقسیم شروع کی گئی تو کارکن ٹوٹ پڑے اور دھکم پیل و چھینا جھپٹی کانہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے بریانی کا بیشتر حصہ سڑک پر بکھر کر ضائع ہوگیا۔