بانی چیئرمین سے لگائی گئی شکایات پر تو تکرار،مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت ہوا، پارلیمانی لیڈر سینیٹ علی ظفر ، اسد قیصر، چیف وہپ عامر ڈوگر ، اعظم سواتی بھی شریک ہوئے۔نومنتخب ارکان سینیٹ بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔تحریک انصاف کے پارلیمانی ارکان بانی چیئرمین سے لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وکلا کے اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہ پہنچانے کا نقطہ اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو ہوگا