محمد سراج اور بین ڈکٹ الجھ پڑے،

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران محمد سراج اور بین ڈکٹ الجھ پڑے۔ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ا?خری روز کے پہلے سیشن کے دوران بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ کے درمیان بحث ہوئی۔30ویں اوور کی ا?خری گیند سے پہلے جب سراج بولنگ کے لیے بھاگے لیکن زیک کرولی پیچھے ہٹ گئے جس کی وجہ سے سائٹ اسکرین تھی۔ محمد سراج نے گیند کی جس کا کرولی نے دفاع کیا، 30ویں اوور کے مکمل ہونے کے فوری بعد امپائر نے کھان کے وقفے کا اشارہ کردیا۔محمد سراج واقعے کی ترتیب سے ناراض ہوئے اور غالباً اسے انگلینڈ کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا تاکہ بھارت کو لنچ سے پہلے دوسرا اوور کرنے سے روکا جاسکے اور وہ بین ڈکٹ سے بحث کرنے لگ گئے۔