پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران گزشتہ مہم کے مقابلے میں والدین کی جانب سے قطرے پلانے سے انکار کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کی جانب سے 5 روزہ ویکسی نیشن مہم کے دوران 17 ہزار 136 بچوں کو اورل پولیو ویکسین نہیں لگائی جاسکی تھی، اس کی بنیادی وجہ والدین کی ہچکچاہٹ تھی، جو یا تو اس غلط فہمی کا شکار تھے کہ پولیو کے قطرے اسلام میں جائز نہیں یا پھر یہ سوچتے تھے کہ مغربی ممالک نے یہ قطرے مسلمانوں کو بانجھ بنانے اور ان کی آبادی کم کرنے کے لئے تیار کیے ہیں