کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچا ئوکے قطرے پلوادئے گئے ہیں