تہران (آئی این پی) ایران کی وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں بڑے سیکیورٹی آپریشن کے دوران مبینہ امریکی جاسوسوں کو گرفتار کرنیکا دعوی کیا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے مبینہ تعلق پر ایک ایرانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ملک گیر آپریشن کے دوران ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کے الزام میں بادشاہت پسند گروہ کے 111 افراد کو گرفتار کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق 26 صوبوں میں راتوں رات کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا اور ان سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے