برطانوی خاتون کی زور دار جمائی، گردن کی ہڈی سرک گئی

 ہیلی کو جسم میں کرنٹ سا محسوس ہوا اور اس کا اٹھا بازو ہوا میں معلق رہ گیا
 ڈاکٹرز  واقعہ پر حیران، ہیلی کے زندہ رہنے کے 50/50 چانسز قرار دیے
لندن (آئی این پی ) برطانیہ میں زوردار جمائی لینے  سے 36 سالہ خاتون کی گردن کی ہڈی اپنی جگہ سے سرک گئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  افسوسناک واقعے کی صبح ہیلی بلیک نامی برطانوی خاتون اپنی بیٹی کو دودھ کی بوتل دینے کیلئے اٹھی تھیں جہاں ہیلی کی نظر جھولے میں جمائی لیتی بیٹی پر پڑی تو وہ خود بھی اپنی جمائی کو نہ روک سکی۔ جمائی کے دوران ہیلی کو اپنے جسم میں کرنٹ سا محسوس ہوا اور اس کا اٹھا بازو ہوا میں معلق رہ گیا،  گڑ بڑ محسوس ہونے پر ہیلی نے اشارے سے شوہر کو ایمبولینس بلانے کیلئے کہا ، ہیلی کو جب ہسپتال لے جایا گیا تو اس وقت وہ  شدید درد میں مبتلا تھیں تاہم ڈاکٹر بھی فوری طور پر ہیلی کے درد کی وجہ نہ جان سکے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کی گردن کا سکین لینے کے بعد ڈاکٹرز کو معلوم ہوا کہ زوردار جمائی لینے کی وجہ سے ہیلی کی گردن  کی C6 اور C7 ہڈیاں ان کی ریڑھ کی ہڈی سے آگے آگئی ہیں۔ بعد ازاں  ڈاکٹرز نے اس واقعے کو عجیب وغریب واقعہ قرار دیتے ہوئے ہیلی کے زندہ رہنے کے  50/50 چانسز قرار دیے جس کے بعد ہیلی کی فوری طور پر سرجری کی گئی اور وہ اسے بچانے میں کامیاب ہوگئے