یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی ،محفوظ راستہ کی پیشکش

 اگر حماس غزہ چھوڑنے کیلئے تیار ہو تو انہیں حفاظتی گزرگاہ دے دی جائے گی
 میرے خیال میں یہ سب منصوبے کا حصہ ہے:اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو
 نیویارک (آئی این پی )اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کیلئے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔برطانوی جریدے  کی  رپورٹ کے مطابق اس سے قبل نیتن یاہو قیادت سمیت حماس کے مکمل خاتمے کو ہی غزہ میں جنگ بندی کا واحد راستہ قرار دے چکے ہیں۔تاہم گزشتہ روز  انہوں نے بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ امن منصوبے کی لیک شدہ تفصیلات کی تصدیق کی، اور کہا کہ حماس کو حفاظتی گزرگاہ مل سکتی ہے۔انہوں نے فاکس نیوز سے کہا کہ اگر حماس کے رہنما جنگ ختم کریں اور تمام یرغمالیوں کو رہا کریں، تو ہم انہیں جانے دیں گے۔نیتن یاہو نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب منصوبے کا حصہ ہے، میں اسے پہلے سے نہیں بتانے جا رہا کیونکہ ہم اس وقت یہ مذاکرات کر رہے ہیں۔