کراچی(خصوصی رپورٹ )سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزم عمر کو بری کرتے ہوئے اس کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مدعی مقدمہ کی گواہی مشکوک ہے، اس لیے جرم ثابت نہیں ہوتا۔تین رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مقدمہ 17 مئی 2012 کو کراچی کے علاقے موچکو میں پیش آیا تھا، جہاں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور ملزمان ان اہلکاروں کی ایس ایم جی رائفلز چھین کر فرار ہو گئے تھے