لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے معمولی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے مجرم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا، ٹرائل کورٹ نے 2022 میں مجرم الفت کوسزائے موت سنائی تھی تاہم عدالت نے چار سال بعد مجرم الفت کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری ولایت علی نے دلائل پیش کیے، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوشن کے کیس میں متعدد نقائص پائے جاتے ہیں اور پراسیکیوشن وقوعہ کی رپورٹ میں تاخیر پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی