محکمہ ریلوے نے سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا

  لاہور، راولپنڈی، پشاور کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ ریلوے نے اپنا ہی جاری کردہ سردیوں کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ کر دیا۔  محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویڑن کو پرانے ٹائم ٹیبل پر ٹرینیں چلانے کی ہدایت کردی گئی۔   محکمہ ریلوے کے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد محکمہ ریلوئے نے نئے ٹائم ٹیبل کو منسوخ کر کے پچھلا ٹائم ٹیبل اپریل تا اکتوبر کو دوبارہ بحال کر دیا