خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا

 پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔جاری اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے جبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلبا کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔اسکولوں میں طلبا کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی کی ہدایت کی گئی ہے