نوجوان آسٹریلوی کرکٹر بین آسٹن کی پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
17 سالہ بین آسٹن کو میلبرن ایسٹ میں گردن پر گیند لگی تھی، جس کے سبب وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔اس واقعہ کی تصدیق کرکٹ وکٹوریہ نے کی ہے، جنہوں نے بتایا کہ گیند ایک تھروئنگ ڈیوائس سے لگی تھی اور بین آسٹن ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، مگر اسٹم گارڈ موجود نہیں تھا۔ یہ واقعہ اس سے ملتا جلتا ہے جب 10 سال قبل آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو بھی گیند لگی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے خاندان نے اس افسوسناک حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔