عدالتی افسران کو خصوصی اختیارات، جائیداد تنازعات کے فوری اور مو ثر فیصلے ممکن ہونگے
لاہور( زیڈ این این) پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔