پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر کی پنشن تاحال ادا نہ ہوسکی

کراچی (آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس افسر سے رابطہ کیا گیا لیکن جواب نہیں ملا