لاہور (کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب نے لاہور میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے ہر قسم کے ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ اس پابندی کے تحت کسی بھی قسم کے ہیوی ٹریفک، بشمول لوڈر اور ٹریکٹر ٹرالی، کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کر دی گئی۔سی ٹی او کاکہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک، خستہ حال اور انتہائی خطرناک حد تک کالا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔