لاہور (کرائم رپورٹر ) 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈائون کے دوران 08 مقدمات درج کئے گئے اور01 ملزم کو گرفتار کیا گیا، 438 افراد کو 07 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے اور 28 کو وارننگ جاری کی گئی، فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 345، اینٹوں کے بھٹوں کی 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایاکہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 3128 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3723 مقدمات درج کئے گئے۔